معروف صنعتکار سمیر میر شیخ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) معروف صنعتکار سمیر میر شیخ نے باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف اور صرف ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلپزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اعزاز میں اپنی رئشگاہ پر منعقدہ تقریب کے دوران کیا اور انہوں نے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جس پر سینٹرل کمیٹی نے سمیر میر شیخ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی سمیر میر شیخ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی تقریب میں صوبائی صدر نثاراحمد کھوڑو ، منظور حسین وسان، سیدناصرحسین شاہ، وقار مہدی، راشدربانی، مکیش کمار چائولہ، سینیٹرمرتضی وہاب، سعید غنی، حمیرا علوانی، قاسم سومرو ، سکندر شورو، علی نواز شاہ، صدیق ابو بھائی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام صدور اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :