ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

مختصر ترین فارمیٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے با لر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:27

ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء) ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دیانہوں نے گزشتہ روز بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے، انہوں نے 365 میچز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

براوو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں اور 5 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے آل رانڈر بھی بن گئے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :