سمیع اسلم کا امپائر سے جھگڑا ، دس ہزار جرمانے کا سامنا

فضل محمود کپ میں امپائر کے رن آئوٹ دینے پر مشتعل ہوئے ،امپائر نے خراب رویئے کی رپورٹ پی سی بی کو ارسال کر دی

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:24

سمیع اسلم کا امپائر سے جھگڑا ، دس ہزار جرمانے کا سامنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء) ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کلب میچ میں امپائر سے الجھ پڑے، امپائرز مینجر رانا سہیل نے بلے باز پر دس ہزار روپے جرمانہ اور دو میچز کی پابندی کی سفارش کر دی۔فضل محمود کلب کرکٹ کپ میں سمیع اسلم کو امپائرز سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔

(جاری ہے)

امپائرز نے بلے باز کے خراب رویے کی رپورٹ پی سی بی کو کر دی۔ امپائرز منیجر رانا سہیل نے سمیع اسلم پر دس ہزار روپے جرمانہ اور دو میچوں کی پابندی کی سفارش کی ہے۔یہ ناخوشگوار واقعہ فضل محمود کپ میں علی گڑھ کلب اور ماڈل ٹائون گرینز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ امپائرز کے رن آٹ دیئے جانے پر سمیع اسلم مشتعل ہوئے۔ ۔