صوابی ،پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان گرفتار

جمعہ 22 دسمبر 2017 16:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سرکل صوابی تھانہ صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے بھاری مقدار میں چرس اور آئس ، 2عدد کلاشنکوف اور پستول سمیت کارتوس برآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی منصف خان، اے ایس آئی جاوید خان و دیگر پولیس آفسران نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جواد سید سکنہ مانیری بالا سے دوران کاروائی ایک عدد کلاشنکوف،پستول سمیت کارتوس اور 3کلو چرس و 70گرام آئس برآمد کیا گیا،اسی طرح اور کاروائی میں مشہور منشیات فروشان،عامر عرف گرنیٹ ساکن مانیری بالا کے قبضہ سے 2کلو چرس برآمد،ناصر سکنہ جعفر خیل باجا کے قبضہ سے 2000گرام چر برآمد،جاوید سکنہ مانیری بالا کے قبضہ سے 2000گرام چرس اور مہلک ترین نشہ آئس 50گرام برآمد،فضل سبحان سکنہ میاں کلے چارباغ کے قبضہ سے 3000گرام چرس اسی طرح منشیات فروشان وسیم داد یوسف شاہ ،نصیر ،دور احمد مجموعی طور 13کلو چرس اور 300گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ ہوا جبکہ پولیس کو قتل مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری مختیار سکنہ سلیم خان پلوڈھنڈ کو گرفتار کرکے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :