ماڈل کالج بر ائے طالبات ایف سیون فور میں اردو ڈرامہ کے مقابلہ کا انعقاد

’’ہزاروں خواہشیںایسی‘‘، ’’بہادر خان کی سرگزشت‘‘، ’’ایک کہانی بڑ ی پرانی‘‘ کو باالترتیب اول، دوئم اور سوئم انعام دیا گیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 16:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) ماڈل کالج بر ائے طالبات (پوسٹ گریجویٹ) ایف سیون فور اسلام آباد میں جمعہ کو اردو ڈرامہ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں سال اول تا چہارم کی طالبات نے حصہ لیا۔ تقر یب میں شاہین رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کالج پرنسپل صالحہ جبین، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

اردو ڈراموں کا آغاز معاشرتی مسائل کے عنوان کے تحت کیا گیا جس میںکئی ڈرامے پیش کئے گئے۔ ڈرامہ ’’ہزاروں خواہشیںایسی، بہادر خان کی سرگزشت، ایک کہانی بڑ ی پرانی‘‘ کو باالترتیب اول، دوئم اور سوئم انعام دیا گیا جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام ڈرامہ آگاہی کو دیا گیا۔ اردو ڈرامہ میں شہناز جاوید، شازیہ صدف اور عفیفہ عامر نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی شاہین رشید نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈراموں اور معاشرتی کرداروں میں بے پناہ فر ق پایا جاتا ہے، ڈراموں کے تخیلاتی کرداروں اور حقیقی زندگی کے مابین فرق کو نوجوان نسل کو سمجھنا ہو گا کیونکہ یہ تو محض تصوراتی باتیں ہیں اور ہمیں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہئے۔ فوٹو گرافی کے مقابلہ میں تہمین اعجاز، رخسار احمد اور نائلہ نسیم نے اول، دوئم اور سوئم انعامات حا صل کئے جبکہ سعدیہ اسلم حوصلہ افزائی کے انعام کی حقدار قرار پا ئیں جبکہ ججز کے فرائض میمونہ احمد اور درخشاں فا طمہ نے سرانجام دیئے۔

سیلف پوٹریٹ پینٹنگ کے مقابلہ میں نجم النساء، شفق زاہد اور حنا شکیل نے اول دوئم اور سوئم انعامات حاصل کئے جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام قرةالعین کو دیا گیا۔ ریپلیکا آف پاکستانی آرٹسٹ کے مقابلہ میں طوبیٰ سہیل، صباء شوکت اور سیلون بشیر نے اول، دوئم اور سوئم انعامات حاصل کئے۔ مغل آرکیٹکچر کی عکاسی کے مقابلہ میں نرمین طارق، فاطمہ سیّد اور رمشا ظہور نے اول، دوئم اور سوئم انعامات حاصل کئے جبکہ حوصلہ افزائی کا زینب بٹ کو دیا گیا۔

اردو مضمو ن نویسی کے مقابلہ میں رابیل، عصبٰی اور مناہل نے اول، دوئم اور سوئم انعامات حاصل کئے۔ فن خطاطی کے مقابلہ میں ماہم سرفراز، کومل صباء اور رباب سجاد نے اول، دوئم اور سوئم انعامات حاصل کئے جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام عائشہ احسن کو دیا گیا۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کر نے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔