اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا

یہ پارٹی پہلے لشکر طیبہ پھر جماعت الدعوہ کے نام سے کام کر رہی تھی اب نئے نام سے رجسٹریشن کروا رہے ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل

جمعہ 22 دسمبر 2017 15:37

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن  کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب پڑھ کر سناتے ہوئے عدالت عالیہ کو بتایا ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق یہ پارٹی پہلے لشکر طیبہ پھر جماعت الدعوہ کے نام سے کام کر رہی تھی جس کے بعد اس پارٹی پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد یہ نئے نام سے رجسٹریشن کروا رہے ہیں گزشتہ جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے جواب جمع کروایا جس پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ہر کام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کر رہے ہیں ملی مسلم لیگ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہی لہذا وفاقی حکومت کو ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا حکم دیا جائے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ پارٹی پہلے مختلف کالعدم تنظیموں کے نام سے کام کرتی رہی ہے بعدازاں عدالت عالیہ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :