اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے

تقریبات میں شرکت ‘بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے

جمعہ 22 دسمبر 2017 12:01

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی ویکے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سعودی عرب سے لاہور پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ خصوصی طیارے کے ذریعے نجی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ راحیل شریف اپنے دورے کے دوران پاکستان میں 2 ہفتے کیلئے قیام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :