سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی جانب سے فراہم کیے گئے تعلیمی فنڈ میں مبینہ خورد بورد، مریم نواز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 دسمبر 2017 21:28

سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی جانب سے فراہم کیے گئے تعلیمی فنڈ ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2017ء) سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی جانب سے فراہم کیے گئے تعلیمی فنڈ میں مبینہ خورد بورد کے الزام پر مریم نواز کیخلاف تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی جانب سے فراہم کیے گئے تعلیمی فنڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مشعل اوبامہ نے گزشتہ برس مریم نواز کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے 70 ملین ڈالر کی امداد دی تھی۔

(جاری ہے)

اس امداد سے لڑکیوں کیلئے ملک بھر میں نئے تعلیمی ادارے تعمیر کیے جانا تھے۔ جبکہ پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے بھی اس امداد کو خرچ کیا جانا تھا۔ اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں بسمہ نورین نامی خاتون نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق امریکی خاتون اول کی جانب سے فراہم کردہ امداد کی کوئی تفصیلات موجود نہیں۔

خدشہ ہے کہ 70 ملین کی امداد تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے خورد بورد کر لی گئی ہے۔ لہذا نیب مریم نواز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مریم نواز سے 23 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔