زہریلے گٹکے کی فروخت کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ کا کریک ڈاؤن، 14 ہزار سے زائد گٹکا برآمد

جمعرات 21 دسمبر 2017 22:28

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ ایس ایس پی سانگھڑ محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر زہریلے گٹکے کی فروخت کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ کا کریک ڈاؤن *پندرہ مختلف چھاپوں میں چودا ہزار سے زائید زہریلے گٹکے کی پڑیاں،نوے لیٹر دیسی شراب اور ڈبل بیرل گن برآمد، جوے کے اڈے پر چھاہے میں نو جواریوں اور تین روپوشوں سمیت ستائیس ملزمان گرفتار،پی ایس کھپرو ایک ڈبل بیرل گن برآمد، ملزم غلام مصطفی راجڑ گرفتا، پی ایس، جھول زہریلے گٹکے اور دیسی شراب کے خلاف گیارہ چھاپوں میں تیرہ ہزار نو سو سترہ پڑیاں برآمد گیارہ ملزمان گرفتار پی ایس سانگھڑ جواء کے اڈے پر چھاہے میں نو جواری گرفتار،پی ایس نوآباد روپوش گلن خان مگسی اور عبدالجبار مگسی گرفتار،پی ایس سرہاری روپوش دریا خان زرداری گرفتار،پی ایس بیرانی ساٹھ پڑیاں زہریلے گٹکے کی برآمد سائیں بخش مگسی گرفتار ،پی ایس بی سیکشن زہریلے گٹکے کی سو پڑیاں برآمد ملزم محمد ناصر عباسی گرفتار،پی ایس شہدادپور تیس لیٹر دیسی شراب برآمد ملزم محمد یوسف گرفتار ایس ایس پی سانگھڑ نے سماج دشمن عناصر اور سوشل کرائم کے خلاف مؤثر کارؤائیاں کرنے پر متعلقہ پولیس افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ستائش کا پیغام دیا ۔

متعلقہ عنوان :