Live Updates

عمران خان 2014ء میں انتخابات چاہتے تھے، ٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں حقائق کے خلاف ہیں ،ْ امیر حیدر خان ہوتی

فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ڈیڈ لاک درست نہیں‘ سابق وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے با ت چیت

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:54

عمران خان 2014ء میں انتخابات چاہتے تھے، ٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں حقائق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2017ء) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اوررکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان 2014ء میں انتخابات چاہتے تھے، ٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں حقائق کے خلاف ہیں ،ْفاٹا اصلاحات کے حوالے سے ڈیڈ لاک درست نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے ڈیڈ لاک سے خطرات پیدا ہوں گے‘ جمہورت میں فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں مگر ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام سیاسی جماعتیں قومی ایشوز پر اکٹھی بیٹھی ہیں جو ملک کی تعمیر ترقی کیلئے نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں فاٹا اصلاحات پر متفق اور ایک پیج پر ہیں، حکومت اس حوالے سے عوام کو جوابدہ ہے۔

(جاری ہے)

امیر حیدر خان نے کہا کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ 2014ء میں عام انتخابات کرائے جائیں وہ ہر وقت قبل از وقت انتخابات کی باتیں کرتے ہیں تاکہ انتخابات کے بعد وزیراعظم بن جائیں مگر ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، وزیر اعظم بننے کی ان کی خواہش خواہش ہی رہے گی۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت بنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ایسی تمام باتیں حقائق کے خلاف ہیں اداروں کے خلاف ٹکرائو درست نہیں اور نہ ہی تنقید درست ہے۔ ہمیں قومی اداروں کے حوالے سے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات