آزادی کشمیریوں کا حق ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی ‘کشمیری کئی سالوں سالوں سے آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہیں ‘وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے

چیئرمین ملی فورم حریت پسند لیڈر ملک محمد اسلم کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:22

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2017ء) چیئرمین ملی فورم حریت پسند لیڈر ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی کشمیری گزشتہ سالوں سالوں سے آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں آئے روز معصوم کشمیری نوجوان کو بے دری سے شہید اور ننھے بچے کو بیلٹ گن سے ان کو ساری زندگی کے لیے آنکھوں کی بینائی چھینے کی ناپاک کوششیں کر رہا ہے بزدل بھارتی فوج نے جتنے مظالم معصوم کشمیریون پر ڈھائے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی مودی کان کھول کر سن لے یہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بننے گی اس کے لیے اگر انہیں اپنی تمام نسلیں بھی قربان کرنا پڑیں تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی برداری کے ضمیر بے حس ہو چکے ہیں انہیں دنیا میں تو ڈھائے جانے والے مظالم دکھائے دیتے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم دکھائے کیوں نہیں دیتے اگر ایک یہودی کو قتل کر دیا جائے تو پوری دنیا میں اس کے قتل کی مذمت کی جاتی ہے مگر مقام افسوس ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے آج تک مذمت کرنا بھی گواہ نہ سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے جنگ لڑتے رہیں گے انشاء اللہ کشمیر ی ایک دن آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :