ہم سے پہلے کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی،فاٹا اصلاحات بل مسلم

لیگ (ن) کی کاوش ہے، یہ کریڈٹ کسی اور کو نہیں لینے دیں گے، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

جمعرات 21 دسمبر 2017 12:47

ہم سے پہلے کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی،فاٹا اصلاحات بل مسلم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل مسلم لیگ (ن) کی کاوش ہے اور یہ کریڈٹ کسی اور کو نہیں لینے دیں گے‘ ایک ایسا معاملہ جسے لوگ بھول چکے تھے‘ 70 سال بعد ہماری حکومت نے اس پر کام شروع کیا‘ فاٹا اصلاحات کے 25 نکات میں سے 24 نکات پر اتفاق ہے‘ صرف ایک نکتے پر مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے فاٹا انضمام کے حوالے سے واک آئوٹ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی حکومت کو فاٹا بارے میں اصلاحات کی توفیق نہیں ہوئی۔ دو سال تک اس پر ہم نے مشاورت کی ہے لیکن اسے مکمل طور پر قابل قبول بنانے کے لئے مزید مشاورت کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :