لاہورہائی کورٹ کا راولپنڈی بینج کو جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی بیٹی کے ہرجانہ کیس کا دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

بدھ 20 دسمبر 2017 22:49

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی بینچ کو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل مرحوم کی بیٹی کے ہرجانہ کیس کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے عظمی گل کا ہرجانے کا دعوی پرنسپل نشست پر منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی ٹرانسپورٹ کمپنی کو غیر قانونی طور پر پابندیاں لگا کر بند کیا گیا، نقصان کے ازالے کیلئے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے، 4 سال سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں 2 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ زیر سماعت ہے لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود دعوی پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا لہٰذا درخواست کو پرنسپل نشست پر منتقل کیا جائے تا کہ کیس کا فیصلہ جلد ہو سکے، عدالت نے کیس منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کو کیس کا دو ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :