نواز شریف اپنے کٹھ پتلی وزیر اعظم کے ذریعہ ملک میں افرا تفری چاہتے ہیں، نواز شریف کے درباری ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں،(ن) لیگ اب عدالتوں سمیت اپنی حکومت اور جمہوریت پر کاری وار کرنے جا رہی ہے،چوہدری پرویز الٰہی

بدھ 20 دسمبر 2017 22:35

نواز شریف اپنے کٹھ پتلی وزیر اعظم کے ذریعہ ملک میں افرا تفری چاہتے ہیں، ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے پر تُلے بیٹھے ہیںنواز شریف اپنے کٹھ پتلی وزیرِاعظم کے ذریعہ ملک میں افرا تفری چاہتے ہیں، اس وقت نواز شریف کے منہ سے اِنصاف کی با ت زیب نہیں دیتی ہم نے اداروں کا احترام کیا اس کی مثال کہ مونس الٰہی کو عدالت نے بولا یا ہم نے انکو فوراً پیش کیا،عدالتوںکا احترام ہم پرضروری ہے،(ن) لیگ اب عدالتوں سمیت اپنی حکومت اور جمہوریت پر کاری وار کرنے جا رہے ہیںانہوں نے تو اِنصاف کو اپنا غلام بنا نے کی کو شش کی ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق)اوکاڑہ کے وفدملک فراراعوان جنرل سیکرٹری یوتھ پنجاب ،سید تنویر زیدی ایڈوکیٹ ،ملک سرفراز بھٹی، مرزاشاہد بیگ،ملک صائمہ گلزار ملک حق نواز سنگلہ ،محمد زین ملک کے علاوہ سردارمقصود سندھوسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا اِنہوں نے کہا کہ اِنکو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں کریگاکیونکہ اِنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں سینکڑوں بے گناہ افراد کو گو لیا ںماری جس میں 14افراد شہید ہوئے اور تقریباً100افراد شدید زخمی ہو ئے ملک کے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہو گیئںکاشتکاروں نے اپنی کھڑی کماد کی فصل کا آگ لگادی کیونکہ ان سے اِن کرپٹ حکمرانوں نے وعدہ کیا تھا کہ 180روپے کے حساب سے کماد کی خرید ہو گی لیکن اِن کی شوگر ملوں کے مالکان نے کماد کو140روپے خریدکر مذید 10فیصد کٹوتی کیں ان جھوٹے اور قاتل حکمرانوں نے کو ئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ انہوں نے کمیشن جو وصول کر ناہے یہ لوگ صرف غریب عوام کا پیسہ لوٹنے میں مصروف ہیں یہ نہیں چاہتے کہ ملک کا کاشتکار خوشحال ہو کیونکہ یہ سب چیزیں انڈیا سے منگوانا چا ہتے ہیں ہم ایسا نہیں ہو نے دیںگے ملک کی اصل طاقت کاشتکار ہے اور یہ کرپٹ حکمران کاشتکاروں کو ختم کرناچاہتے ہیں ۔