سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

بدھ 20 دسمبر 2017 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی تو دونوں فریقین کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرایا گیا۔ عدالت نے بحث کے لئے کیس کی تاریخ 16 جنوری مقرر کر دی ہے۔