اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

بدھ 20 دسمبر 2017 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی تو دونوں فریقین کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرایا گیا۔ عدالت نے بحث کے لئے کیس کی تاریخ 16 جنوری مقرر کر دی ہے۔