سینٹ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

بدھ 20 دسمبر 2017 19:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) سینٹ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968ء میں مزید ترمیم کا بل پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا اور ایوان نے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :