ایس ایم ای فائونڈیشن کے وفد کی شہلا رضا سے ملاقات

ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں‘ ولی اللہ خان

بدھ 20 دسمبر 2017 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) ایس ایم ای فائونڈیشن کے وفد نے صدر ولی اللہ خان کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا سے ملاقات کی اور ایس ایم ای فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای فائونڈیشن ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ہمارا مشن نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بناکر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔

ملک میں غربت و بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح سنگین مسئلہ ہے جس سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ افراد کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ۔ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے ایس ایم ای فائونڈیشن کے کردار کو سراہا اور فائونڈیشن کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کے لئے اس قسم کی کوششوں سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے اور ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنر مند بن کر ملک کی تعمیر و ترق میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ آخر میں ایس ایم ای فائونڈیشن کے صدر نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :