Live Updates

بیرون ملک کہیں گو نواز گو اور کہیں رو عمران رو کے نعرے لگتے ہیں

بیرون ملک میں ایک دوسرے کیخلاف مظاہرے کرنا افسوسناک ہے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 دسمبر 2017 00:01

بیرون ملک کہیں گو نواز گو اور کہیں رو عمران رو کے نعرے لگتے ہیں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2017ء) آرمی چیف نے گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروف پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کیخلاف اور تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کیخلاف لگائے جانے والے تضحیک آمیز نعروں پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

 آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کہیں گو نواز گو اور کہیں رو عمران رو کے نعرے لگتے ہیں۔

بیرون ملک میں ایک دوسرے کیخلاف مظاہرے کرنا افسوسناک ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیاستدان آپس کےاختلافات کو بیرون ملک جا کر ظاہر نہ کریں۔ بیرونی دنیا میں ان مظاہروں سے برا پیغام جاتا ہے۔ آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات