Live Updates

عمران خان کو ناہلی سے بچانے والے نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے کو ان کا جانشین مقرر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 19 دسمبر 2017 01:00

عمران خان کو ناہلی سے بچانے والے نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2017ء) عمران خان کو ناہلی سے بچانے والے نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے کو ان کا جانشین مقرر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کروانے والے اور سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل ہونے سے بچانے والے ممتاز وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ان کے صاحبزادے کو ان کا جانشین مقرر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔ نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔ اگر ایسا فیصلہ لیا گیا تو پھر یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست موجود نہیں۔ تاہم زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ نعیم بخاری کا مزید کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں امیدواروں کے چناو کا معاملہ مشکل ہوتا ہے، لیکن شہری علاقوں میں امیدواروں کا چناو اب قدرے آسان ہوچکا ہے۔ اسی لیے وہ عمران خان کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ شہری علاقوں میں نوجوانوں کو ٹکٹس دیے جائیں۔ جبکہ پارٹی کی قیادت بھی کسی نوجوان کے سپرد کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات