جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ کمزور ہے، نظر ثانی کی اپیل میں فیصلہ واپس لے لیے جانے کی امید ہے: فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی پیر 18 دسمبر 2017 23:59

جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ کمزور ہے، نظر ثانی کی اپیل میں فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2017ء) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے لیے جانے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رائے میں جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ کمزور ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قانونی ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اسی لیے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ نظر ثانی کی اپیل میں جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے لیے جانے کی امید ہے۔ جبکہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔