مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کےخیبرپختونخوا میں انضمام کیلیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

پیر 18 دسمبر 2017 23:56

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کےخیبرپختونخوا میں انضمام  کیلیے مشروط ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد فاٹا کےخیبرپختونخوا میں انضمام کیلیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعظم کےہمراہ وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فاٹا کو کے پی میں ضم کرنےسےمتعلق مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی گئی۔اس موقع پر فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دی گئی۔مولانا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاٹاکاخیبرپختونخوامیں انضمام وقت کی ضرورت ہے۔قومی سلامتی کمیٹی میں بھی فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرنےپرمجموعی رائےسامنےآئی۔جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد فاٹا کےخیبرپختونخوا میں انضمام کیلیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔