بھانجے نے خالہ سے شادی کرلی ،نانا نے نواسے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 23:49

بھانجے نے خالہ سے شادی کرلی ،نانا نے نواسے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
شکر گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):شکر گڑھ میں بھانجے نے خالہ سے شادی کرلی ،نانا نے نواسے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسنا ک واقعہ شکر گڑھ کے تھانے نیناں کوٹ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے رشتوں کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خالہ سے شادی کر لی ۔

(جاری ہے)

نوجوان کے نا نا اور لڑکی کے والد نے تھانے نیناں کوٹ میں نواسے کے خلاف مقدمہ در ج کروا دیا ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ اسلام میں خالہ اور بھانجے کے نکاح کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے اور دونوں رشتے ایک دوسرے کے لیے محرم مانے جاتے ہیں ۔