سیلفی لینے کے چکرمیں موت کا شکار ہونے والوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 23:44

سیلفی لینے کے چکرمیں موت کا شکار ہونے والوں میں پاکستان دوسرے نمبر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):سیلفی لیتے ہوئے موت کا شکار ہونے والوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق خودنمائی کا شوق ہر کسی میں موجود ہوتا ہے اور وہ اس اس ذوق کی تسکین کے لیے مختلف طریقوں سے استفادہ کرتا ہے ۔ایساہی ایک طریقہ سیلفیاں لے کر ان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سیلفی لینا نوجوانوں میں خاصا مقبول ہے لیکن بسا اوقات نوجوان خطرناک سیلفی لینے کے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔سیلفی لیتے ہوئے موت کا شکار ہونے والوں میں بھارت سر فہرست ہے تین سالوں میں بھارت کے 76نوجوان ہے سیلفی لیتے ہوئے موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ پاکستان اس حوالے سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔2014سے اب تک 9پاکستانی نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔