اجتماعی خود کشیوں کا خدشہ ،پولیس نے سنی لیون کو پرفارم کرنے سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 23:34

اجتماعی خود کشیوں کا خدشہ ،پولیس نے سنی لیون کو پرفارم کرنے سے روک دیا
بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):ہندوانتہاء پسند وں کی اجتماعی خودکشیوں کی دھمکی کے بعد پولیس نے سنی لیون کو بنگلور نیو ائیر نائٹ پر پرفارم کرنے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کے موقع پر ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں سنی نائٹ ان بنگلور 2018ء کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں رقص کرنے کے لیے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون بلایا گیا تھا۔

تاہم ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے اجتماعی خودکشیوں کی دھمکیوں پر سنی لیون کو پرفارم کرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سےنیو ائیر نائٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ضمن میں دو سے تین کروڑ روپے لگا چکے ہیں اور اب پولیس نے بغیر کسی وجہ کے اجازت دینے سے انکار کردیا ہےانکا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے کرناٹکا کے وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کے پاس بھی جائیں گے۔

دوسری پولیس کا کہنا ہے کہ حکام نے یہ اجازت پولیس نفری کی کمی کے باعث نہیں دی کیوں کہ ہمارے پاس اتنی نفری نہیں ہے کہ اس تقریب کے گرد تعینات کرسکیں۔یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ سنی لیون کا رقص بھارتی ثقافت کے خلاف ہے اس لیئے اگر انہیں پرفارم کرنے کی اجازت دی گئی تو ہم اجتماعی خود کشی کر لیں گے۔