پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز،پانچ روزہ پولیو مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی

پیر 18 دسمبر 2017 23:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے اپنے کیمپ آفس راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔یہ پانچ روزہ پولیو مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی ۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

طلعت محمود گوندل نے ضلع را ولپنڈی میں 18 دسمبر سے شر وع ہو نے والی انسد اد پو لیو مہم کے تما م تر انتظا مات پر اطمینان کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس پولیو مہم میں مقررہ ہد ف کو با ٓسانی حاصل کر لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پو لیو ایک اجتما عی مسئلہ ہے جس کے خلا ف اقدا مات کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ تما م تر سر کا ری محکمو ںاور ان کے ساتھ ساتھ ہر شہر ی کی ذ مہ دا ری بھی ہے اور اس مہم کو کامیا ب بنا نے کے لئے عو امی سطح پر پو لیو فر ی پا کستا ن کا خو اب شر مند ئہ تعبیر کر نے کے لئے شعو ر بید ار کر نے کی ضر ورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈ سٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الجبا رنے اس مو قع پر انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میںکئے جا نے والے انتطا ما ت کی تفصیلات سے آ گا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ 18 دسمبر سے 3 2 دسمبر تک جا ری ر ہنے والی اس انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ48ہز ار843بچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں217 یو سی ایم اوز اور451یریا انچا رج کو مقر ر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ2175مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور287 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ124 ٹرا نزٹ پو انٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کا میا ب بنا نے کے لئے عو امی آگا ہی کے سیمینا رز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں تا کہ و الدین کی بھر پو ر شمو لیت کو یقینی بنا یا جا سکے۔اسکے علا وہ انسدا دپو لیو ٹیمیوں کی کا ر کرد گی ما نیٹر کر نے کے لئے نگر انی کا مو ثر تر ین نظا م و ضع کیا گیا ہے اور رو زا نہ کی بنیا د پر کا ر کر دگی ر پو ر ٹ ڈ پٹی کمشنر آفس میں جمع کر وا نے کی ہد ایات بھی جا ری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :