بارش کے بعد شہر اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 18 دسمبر 2017 23:27

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) لاڑکانہ میں سرد ہوا چلنے اور بارش کے بعد شہر اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ وقفے وقفے سے آسمان پر گہرے بادل چھانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے خود کو سردی سے بچانے کے لئے آگ پر ہاتھ گرم کرنے، گرم کپڑوں کی خریداری اور گرم اشیاء کے استعمال میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری گھروں سے نکل کر چھولے اور حلوا پوری کھانے کے لیے دکانوں کا رخ کرتے نظر آئے جبکہ سردی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور گردونواح میں مزید بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :