پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی

پیر 18 دسمبر 2017 23:26

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے 6 بھینسیں، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے میونسپل اسٹیڈیم کے قریب دوران چیکنگ اشتہاری ملزم ہادی بخش جتوئی کو 4 کلو چرس سمیت، اولڈ بس اسٹینڈ کے قریب تین اشتہاری ملزمان مرید مغیری، رفیق مغیری اور دریا خان مغیری کو، تھانہ نوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم پیارو عرف پیارل شیخ کو، تھانہ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم سانول جکہرانی کو جبکہ تھانہ رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم اکرام اللہ لاشاری کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی میں تھانہ نوڈیرو پولیس نے اصغر عباسی نامی شخص کے گھر سے بھینسیں چوری کے اطلاع پر ملزمان سے مقابلہ کرکے 3 بھینسیں جبکہ دامرہ پولیس نے گاؤں وکیا سانگی سے بادشاہ رند کی تین عدد بھینسیں برآمد کرلی ہیں۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مختلف تھانوں پر گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :