کوئٹہ میںچرچ پر حملے اور خواتین سمیت 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مذمت

پیر 18 دسمبر 2017 23:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) آل سکھر اسما ل ٹر یڈرز اینڈ کا ٹیج انڈ سٹریز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی نے کوئٹہ میںچرچ پر حملے اور خواتین سمیت 9 افراد کے جاں بحق ہونیکے واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرآل سکھر اسما ل ٹر یڈرز اینڈ کا ٹیج انڈ سٹریز کے بانی حاجی ہارون میمن ،حا جی شفیع عبا سی ، خوا جہ جلیل ،بر کت علی سو لنگی ، صا بر کپتان ، بدر رفیق قر یشی ، ملک محمد رضوا ن ، ملک یعقو ب ، گلزار بھٹو ، فیا ض خا ن ، لالا عا بد کھو کھر سمیت دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالمتین بندھانی اور حاجی ہارون میمن نے کہا کہ کوئٹہ حملہ مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیاں ماند کرنے کی کوشش اور مذہبی انتشار پھیلانے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل فخر ہے حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی موثر کارروائی قابل ستائش ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام دہشت گردی کو شکست دینے کیلیے پرعزم ہیں پاک فوج دہشت اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کو اپنے عبرت انجام تک پہنچا کر رہے گے انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری اور ان کی عبادتگاہوں کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :