پاکستان سنی تحریک کے وفد کی ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سے ملاقات

پیر 18 دسمبر 2017 23:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک کے وفد نے جس میں سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی ،رضوان قادری ،ماجد قاسمی نے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سے آفس میں ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ملاقات میں نوراحمد قاسمی نے کہا کہ سکھر شہر پرامن شہر ہے اور سکھر میں بڑھتی ہوئی کرائم پر کنٹرول پانا آپ کی محنتوں کی کاوش ہے میلاد شریف کے پروگراموں میں سیکیورٹی دینا عشق مصطفی ﷺ سے محبت کا ثبوت ہے ہم آپ کو اس جرات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس پر SSPامجد شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کستان سنی تحریک ایک محب وطن اور پر امن تحریک ہے اور ہم ان کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہیں آپ کے قائدین کی قربانیاں اس ملک میں شامل ہیں اور ہم آپ کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہیں ایسے فلاحی کاموں میں ہر جماعت کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے تاکہ کسی غریب کا بھلاہو ۔

متعلقہ عنوان :