کھیل کے میدان سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں نمائش کے انعقاد پر تشویش کا اظہار

پیر 18 دسمبر 2017 23:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) جیئے سندھ قومی محاذ ضلع سکھر کے صدر غلام مصطفی پھلپوٹو نے کھیل کے میدان سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں نمائش کے انعقاد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ ایک اعلامیہ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے تفریحی مقامات اور کھیل کے میدانوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات پر عائد پابندی کے باوجود تفریحی کے نام میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں نمائش کا انعقاد کر کے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ہیںجس کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :