سکھر پولیس کاروائیوں نے کاروائیوں کے دوران متعدد اشتہاری و روپوش سمیت جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیا

پیر 18 دسمبر 2017 23:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) یس ایس پی سکھرامجد احمد شیخ کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں پولیس کاروائیوں کے دوران متعدد اشتہاری و روپوش سمیت جرائم پیشہ عناصر گرفتار، پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ ایئرپورٹ، B سیکشن، تماچانی، بائیجی، اے سیکشن اور کڈھڑی میں کارروائیوں میں ایک روپوش 2 اشتہاری 10 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے گئے ، تفصیلات کیمطابق تھانہ بائیجی کی حدود چنگہ چوک قریب پولیس کارروائی کے دوران ایک اشتہاری عبدالشکور ولد حسین مھر کو گرفتار کرلیا ملزم متعدد مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ اے سیکشن کی حدود مرکزی امام بارگاہ کے قریب پولیس کارروائی کے دوران ایک روپوش سید باہر حسین ولد نظیرکو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کڈھڑی کی حدود الف کچے میں پولیس کارروائی کے دوران ایک اشتہاری شیر ولد بندو خان جتوئی کو گرفتار کرلیا ملزم متعدد قتل کے مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ،تھانہ تماچانی کی حدود میں پولیس کارروائی کے دوران جھگڑے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے 8 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام مصطفی، جعفری، شاہ نواز، مظہر الدین جعفری، ارشاد ، غلام مرتضی لاشاری، مٹھل خان ، لال خان اور سجاد علی خان شامل ہیں ،تھانہ بی سیکشن میں پولیس کارروائی کے دوران ایک ڈاکو ہدایت اللہ ولد محمد صادق شیخ کو معہ پسٹل گرفتار کر لیا گیا،تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پولیس کارروائی کے دوران ڈاکو حماداللہ بمع ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :