کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات میں جاوید گھنیو صدر اور علی بخش جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

پیر 18 دسمبر 2017 23:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات میں جاوید گھنیو صدر اور علی بخش پھلپھوٹو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیگر عہدیدارا ن میں حیات کھوکھر نائب صدر، رفیق خروس جوائنٹ سیکریٹری، اسامہ طلعت خزانجی، محمد علی سولنگی پریس سیکرٹری، سکندر علی چاچڑ آفس سیکریٹری منتخب ہونے، علاوہ ازیں اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں آیا.