سکھر چیمبر کے صدر کی ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدیدران سے ملاقات

پیر 18 دسمبر 2017 23:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھرکے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر میں کارروائیوں سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کیلئے ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین یعقوب امین، نائب چیئرمین محمد حنیف میمن و اراکین ِ کمیٹی عبدالعزیز شیوانی اور زاہد اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران تبادلہ ئِ خیال کرتے ہوئے قرار دیا کہ 1979 کے ایکٹ کے تحت اتھارٹی نے اپنے بائی لاز / قوانین سکھر میں بلڈرز کو تاحال فراہم نہیں کئے دوسری جانب مقامی بلڈرز نے نقشے پاس کروانے کیلئے اتھارٹی کی مقررہ فیس کی مد میں لاکھوں روپے جمع کرائے ہوئے ہیں مگر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سست روی برتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدرِ ایوان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر غیر قانونی اور بلا اجازت اضافی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی حمایت کی جائیگی جبکہ جائز شکایات کے ازالے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے پروسیسنگ جلد نمٹانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ ایوان نے غیر ضروری ردِ عمل سے پرہیز رکھنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ عنوان :