ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے آبادکاروں کی سہولت کے لیے خریف کی فصل 2017-18 کیلئے فی ایکڑ کے حساب سے آبیانہ ،لوکل سیس ، ڈرنیج نرخ اور لینڈ ٹیکس کا مختلف جنسوں کے لیے شیڈول کا اجراء

پیر 18 دسمبر 2017 23:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے آبادگاروں کی سہولت کے لیے خریف کی فصل 2017-18 کے لیے فی ایکڑ کے حساب سے آبیانہ ،لوکل سیس ، ڈرنیج نرخ اور لینڈ ٹیکس کا مختلف جنسوں کے لیے شیڈول جاری کیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون خیرپور ریاض حسین وسان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ربیع 2017-18 کپاس فصل کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 93 روپی09 پیسے، لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ساریون (چاول)، تمباکوکے لییفی ایکڑ آبیانہ 88 روپی78 پیسے، لوکل سیڈ ایریگیٹڈ 10 روپے، ان ایریگیٹڈ 5 روپے ، ڈرنیج 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ 200 روپے، ان ایریگیٹڈ 100 روپے اور جوار، جاوتری، گوار، دالوں، مکئی اور دیگر جنسوں کے لیے آبیانہ39 روپی85 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح سبزی کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ 200 روپے، ان ایریگیٹڈ کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ باغ کیلا پھل والے ، پان کے پتے کے لیے فی ایکڑ آبیانہ142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے ،لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ 500 روپے ، ان ایریگیٹیڈ250 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح باغ بغیر پھل والے ، کیلے بغیر پھل والے کے لیے آبیانہ 71 روپی07 پیسہ ، لوکل سیس ایریگیٹڈ10 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ500 روپے، ان ایریگیٹڈ 250 روپے ، ڈرنیج 100 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ10 ، ان ایریگیٹڈ5 روپے اور ڈرنیج کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ بھیلا کے لیے آبیانہ61 روپی81 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے، ہڑی کے لیے آبیانہ27 روپی03 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جاری کردہ شیدول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لینڈ ٹیکس بیراج اراضی میں 16 ایکڑ اور اس سے کم اراضی اور کچے میں 32 ایکڑ اور اس سے کم اراضی والے کھاتوں پر نافذ نہیں ہوگا ،مندرجہ بالا ایک نمبر میں رعایت پھل دار باغ ، کیلے،پان کے پتے والی فصلوں کی بوائی کی صورت میں حاصل نہیں کرسکتے، ان ایریگیٹیڈاراضی پر وصولی ایریگیٹیڈاراضی کے آدھے کے برابر ہوگی ، لینڈ ٹیکس 16 ایکڑ سے زائد اراضی کے کھاتوں کی وصولی ایریگیٹیڈ اراضی والے کھاتوں پر نافذ ہوگی چاہے اس میں حصہ دار ایک سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں بغیر اجازت ساریوں (چاول ) کی بوائی پر جرمانہ رائس رسٹریکس آرڈیننس کے تحت وصول کرنے میں آئیں گے ۔

شیڈول میں تمام کھاتیداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ خیرپورضلع کے تمام افسران اور عملے کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کھاتیداروں کو تفصیل وار بل دیے جائیں لہٰذاکھاتیدار تفصیل وار بل وصول کریں اور سرکاری واجبات ادا کرنے کے بعد رسید ضرور حاصل کریں ۔