انجینئرز اور ٹھیکیدار اپنی کاکردگی بہتر بنائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر تعلیم سندھ

پیر 18 دسمبر 2017 23:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ انجینئرزاورو ٹھیکدار اپنی کاکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میرپور ماتھیلو میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے منقعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی سلیم اللہ اوڈو سمیت ورکس اینڈ سروسز ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، ایجوکیشن ورکس، روڈز و آبپاشی کے انجنیئرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ترقیاتی اسکیموں کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کر رہی ہے لیکن متعلقہ محکموں کی سستی کی وجہ سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار راستوں پر پتھر بچھا کر غائب ہوجاتے ہیں اور عوام عذاب میں مبتلا ہوجاتی ہے اس لیے تمام انجنیئرز کو چاہیے کہ وہ من پسند ٹھیکیداروں کے بجائے محنتی و ایماندار ٹھیکیداروں کو ترجیح دیں اور کرپٹ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے تاکہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہوسکیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ضلع کے اسکولوں کی مرمت کے لیے فنڈز جاری کر رہی ہے مگر ایجوکیشن ورکس کے انجیئنرز کی کوتاہی کی وجہ سے فنڈز بروقت استعمال نہیں ہو رہے اور اسکولوں کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہے جبکہ انجنیئرز مختلف جواز پیش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سخت ہدایات ہیں کہ محکمہ تعلیم میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اس لیے ایجوکیشن ورکس کے انجنیئرز مقرر کردہ وقت کام کریں بصورت دیگر ان کے خلاف اقدامات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :