امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین،77 افراد زخمی ،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 23:18

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین،77 افراد زخمی ،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک بوگی آئی فائیو موٹر وے پر جا گری۔حادثے کے باعث77 افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی شدت کے پیش نظربڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آیا،حادثے کے باعث77 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کی شدت کے پیش نظربڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق دی ہےٹرین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 77 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔