وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت زرغون روڈمیتھوڈیسٹ چرچ پر خود کش حملے کے بعد کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ،

کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گااورتمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کریںگے

پیر 18 دسمبر 2017 23:14

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت زرغون روڈمیتھوڈیسٹ ..
کوئٹہ۔ 18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت گذشتہ روز زرغون روڈمیتھوڈیسٹ چرچ پر خود کش حملے کے بعد کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ خیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا کہ تمام عوامی جگہوں سکولوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حفاظتی اقدامات کو اس حد تک مئوثر بنایا جائیگا کہ دہشت گردوںکو کسی قسم کی کارروائی کا موقع نہ مل سکے۔

اجلاس میں شہر کے داخلی مقامات پرچیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور فعال بنانے، سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافے اور دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گااورتمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کریںگے۔

اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پولیس ، ایف سی اورسیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے سیکورٹی فورس کا مورال بلند کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کے ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاںکر رہے ہیں جن کے نتیجے میں ایک بہت بڑے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنایا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف حصوں میں مزید ٹراما سینٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد دیا جاسکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قابل اور بہادر ہیںجنہوں نے بروقت دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور ہمیں مزید اسی جرت سے بچے کچے دہشت گردوں کا مقابلہ کرناہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں بلخصوص پولیس ایف سی اور دیگر شامل ہیںکی بروقتکاروائی سے دہشگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو تحفظ دیں ، عوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں کو ہر صورت پورا کریں گے،حکومت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں گی۔ وزیر علیٰ نے کہا کہ ہم ایک کنفلکٹ زون میں رہتے ہیں ہمیں ہر دم چوکس رہنا چاہئے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی میں بھرپورطاقت کا استعمال کی جائے ،تمام سیکیورٹی فورسز کے مابین اطلاعات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثربنایاجائے ۔

اجلاس میں میتھوڈسٹ چرچ دھماکے میں جان بحق افراد کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی، رحمت صالح بلوچ ، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سیکرٹری داخلہ،ڈی آئی جی کوئٹہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، سیکورٹی ایجنسیوں کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ قبل ازیں آئی پولیس نے اجلاس کو دھماکے کے حوالے بریفینگ دی اور واقعہ کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :