وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں صفائی کے نظام کو درست کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیاگیاہے ،ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ

پیر 18 دسمبر 2017 23:14

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ ..
کوئٹہ۔ 18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں صفائی کے نظام کو درست کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سینی ٹیشن ا سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کے کرسمس کے موقع پر جہاں پر چرچ موجود نہیں ان پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کے صفائی کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سے کافی شکایات موصول ہوئی ہیں جن پر عمل کر نے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو جلد سے جلد درست کر کے عوام کی شکایات کاازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ صفائی گھر کی یا گلی کو چوں کی یاشہر کی ہو ہم سب پر لازم ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی صفائی پر توجہ دیں اور جہاں پر میٹروپولیٹن نے ڈسٹ بین رکھے ہوئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کچرہ گلی کو چوں کی بجائے ڈسٹ بین میں پھینکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جو کام ہمار ے دائرہ اختیار میں ہے اس پر تو ہم توجہ دے رہے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بھی اس سلسلے میں تعاون کریں تاکہ یہ مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس نظام کو درست کرنے کے لئے ہم سب کو رضاکارانہ طور پر کو شش کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :