Live Updates

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک

شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان پر دیگر ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی دلچسپ تبصرے کئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 23:09

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ) :شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان پر ارکانِ پارلیمنٹ کے دلچسپ تبصرےسوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگے۔تفصیلات کےمطابق شیخ رشید نے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دیا تو گویا میڈیا کو سیاستدانوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا نیا موضوع مل گیا۔اس مشورے پر اراکین اسمبلی نے بھی دلچسپ تجزیے اور تبصرے کئیے۔

اس پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جمائما کی فکر لگی ہوئی ہے۔اسے چاہیے کہ وہ غریبوں ،محروموں اور مظلوموں کی فکر کرے اور سب سے بڑھ کے پاکستان کی فکر کرے۔مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فضول سی بات ہے،شیخ رشید بھی فضول ہی بات کرتے ہیں انہوں نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ شیخ صاحب کی بھی شادی ہو چکی ہوتی اور وہ اپنی بیگم کو ساتھ لے کر عمران خان کی شادی کی بات کرنے جاتے انکا مزید کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ ایسا شگوفہ چھوڑیں تا کہ یہ شائد عوام کو یہ پسند آ جائے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں شیخ رشید ادی کروانا چاہتے ییں یا کوئی اور ڈیل کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :