گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گذشتہ روز سول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے چرچ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر فرداً فرداً تمام زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوںنے ڈاکٹروںاور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی ہر طرح دیکھ بھال کریں ۔انہوںعلاج و معالجہ کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔ گورنر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :