وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے پیرکے روز سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے زیرعلاج بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرأ سردارمحمداسلم بزنجو،رحمت صالح بلوچ، اراکین صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان، انیتاعرفان،، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،کمشنر کوئٹہ امجد علی اوردیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً تمام زخمیوں سے اُن کی خیریت دریافت کی اوراُن کے عزم وحوصلے کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں کوئی کسراُٹھانہ رکھیں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ، صوبائی وزرا ء اور آئی جی پولیس نے زرغون روڈ میں واقع چرچ کا دورہ کیا جہاں آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کو وقوعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :