Live Updates

ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) جہانگیر خان ترین کی نا اہلی اور عمران خان جمائما خان کی دوبارہ شادی کی خبروں کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی سر گر م ہوگئیں ‘ عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اپنی نانو کے گھر گئیں اوروہاں پر ان سے گندم کٹوائی گئی جس کی وجہ سے ان کے بازو میں درد ہوگیا اور وہ درد کی شدت سے دو دن تک روتی رہیں ایک ٹائیگر میدان میں آگیا اور اس نے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف دو دن جھوٹا رونا تو آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیااب ریحام خان بھی چپ نہ رہ سکیں اور پی ٹی آئی کے نوجوان کو جس نے اپنی پروفائل پیکچر جہانگیر خان ترین کی لگائی ہوئی تھی ریحام نے اسی تصویر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیٹا ! جن کی تصویر آپ نے لگائی ہے رونا تو ان کے نصیب میں لکھ چکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات