سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی مگرفوجداری مقدمات پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی‘فراڈ منی لانڈرنگ کے کیس زائدا لمعیاد نہیں ہوتے ،حدیبیہ کیس میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ بھی غلط ہے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی مگر سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی،فوجداری مقدمات پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی‘فراڈ منی لانڈرنگ کے کیس زائدا لمعیاد نہیں ہوتے ،حدیبیہ کیس میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ بھی غلط ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کومنی ٹریل دینے کاکہتی رہی،لیکن نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک قطری خط دیاگیاجس سے منی ٹریل کاپتہ نہیں چلتا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیلبری فونٹ کی دستاویزات دی گئیں جوجعلی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ چیف جسٹس زیادہ ہی غصے میں آگئے تھے اورغصے میں بابا رحمت کا ذکر کر گئے،انہوںنے کہا کہ عدالتیں فیصلوں سے اعتماد پیدا کرتی ہیں، وضاحتوں سے نہیں ،فیصلہ حدیبیہ جیسا آئے گا تو عدالتوں پر اعتماد کم ہو گا، شریف خاندان نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا،کوئی مقدمہ نہیں چلا،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی،فوجداری مقدمات پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ فراڈ منی لانڈرنگ کے کیس زائدا لمعیاد نہیں ہوتے ،حدیبیہ کیس میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ بھی غلط ہے۔