Live Updates

شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان

اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ازوقت انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی جیسا پتلا میں نے نہیں دیکھا، شکر ہے ان دنوں جسٹس افتخار محمد چوہدری جج نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کردیا جاتا ،جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کر کے پھر الیکشن لڑنے دیا جاتا،نوازشریف کی نااہلی کی بڑی وجہ جھوٹا قطری خط بھی تھا ، ججز تو 100چیزوں پر نوازشریف کو گھر بھیج سکتے تھے ،ججز کے خلاف ایسی زبان پر شریف خاندان کے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی ،نوازشریف جیسے ڈاکو کا کسی کاروباری شخص سے موازنہ نہیں ہوسکتا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ، اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ازوقت انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی جیسا پتلا میں نے نہیں دیکھا، شکر ہے ان دنوں جسٹس افتخار محمد چوہدری جج نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کردیا جاتا ،جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کر کے پھر الیکشن لڑنے دیا جاتا،نوازشریف کی نااہلی کی بڑی وجہ جھوٹا قطری خط بھی تھا ، ججز تو 100چیزوں پر نوازشریف کو گھر بھیج سکتے تھے ،ججز کے خلاف ایسی زبان پر شریف خاندان کے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی ،نوازشریف جیسے ڈاکو کا کسی کاروباری شخص سے موازنہ نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو منی لانڈرنگ پر سزا ملنی چاہیے ،نوازشریف نے پیسہ چوری کر کے باہر منتقل کیا ،ان کو جعل سازی، چوری کے اثاثے چھپانے ،قطری خط کے ذریعے جعل سازی اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی سزا ملنی چاہیے ،شریف خاندان 30سال سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے ،میرا نوازشریف سے موازنہ ہو ہی نہیں سکتا ، میں نے عدالت کو چالیس سال کا ریکارڈ فراہم کیا جبکہ نوازشریف کی جانب سے صرف قطری خط پیش کیا گیا ،میری ایک سال تک باریک بینی سے چھان بین ہوئی ،انہوں نے میرے والد کو کیس میں گھسیٹا ،میرے پاس سوائے کرکٹ کے کیا آمدن ہونی تھی ،شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس رکھے ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے 300ارب روپے کا جواب دینا ہے ،نوازشریف سے بہت نرمی برتی گئی ہے ،نوازشریف کے جھوٹ کو اپنے اور پرائے سب جانتے ہیں ،میری طرح اگر دیگر ارکان اسمبلی کی چھان بین ہو تو 95فیصد ممبران ایوان میں نہیں رہیں گے ،نوازشریف پانامہ انکشاف کے باعث پکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے جسٹس افتخار محمد چوہدری جج نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کردیا جاتا ،ایک آدمی پیسہ پاکستان لاتا ہے اور دوسرا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے،نوازشریف کو شکر کرنا چاہیے کہ وہ پاکستان میں ہیں ،برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ وزیراعظم دبئی میں ملازم ہو ،ایف زیڈ ای کے ذریعے پیسہ ہل میٹلز گیا اور واپس نوازشریف کو ملا ،عدلیہ کے خلاف ایسی زبان کونسے ملک میں استعمال ہوتی ہے ، کیا ججز کے خلاف ایسی زبان پر شریف خاندان کے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی ،نوازشریف کسی اور ملک میں ہوتے تو آج جیل میں ہوتے ۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہیں ،عدالت نے ٹرسٹ ڈیڈ پر جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن لیا ، نوازشریف کی نااہلی کی بڑی وجہ جھوٹا قطری خط بھی تھا ، ججز تو 100چیزوں پر نوازشریف کو گھر بھیج سکتے تھے ،قطری خط پر ہی نوازشریف عدالت میں پکڑا جا سکتا تھا ، جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل نہیں کیا جانا چاہیے تھا ،جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کر کے پھر الیکشن لڑنے دیا جاتا، نوازشریف نے بیرون ملک منی لانڈرنگ کیلئے کمپنی بنائی تھی ، وزیراعظم نااہل وزیراعظم اور اشتہاری وزیر خزانہ سے مشورے لے رہے ہیں ،میں انتظار کر رہا ہوں میاں صاحب کب تحریک چلائیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسا پتلا میں نے نہیں دیکھا ، شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو ملک سے باہر بجھوایا ،ختم نبوتؐپر نوازشریف کو عوام کو جواب دینا ہوگا ،عوام پوچھیں گے کہ کس کے کہنے پر ختم نبوتؐ حلف نامے میں ترمیم کی گئی ،نوازشریف تحریک نہیں چلا سکتے ،2014کا دھرنا بہت بڑا امتحان تھا اس سے بہت مشکل سے گزرے ، جہانگیر ترین مشکل وقت میں ساتھ کھڑے تھے جو مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑا رہا میں اس کی قدر کرتا ہوں ،نوازشریف جیسے ڈاکو کا کسی کاروباری شخص سے موازنہ نہیں ہوسکتا ، نوازشریف اپنا پیسہ بنانے میں لگا رہا اور ملک وقوم کو مقروض کردیا ،نوازشریف نے پیسہ چوری کر کے باہر منتقل کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات