مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا

پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات پر انتخابی مہم چلا رہی ہے‘مر یم نوازشر یف کا ٹوئٹر پر پیغام

پیر 18 دسمبر 2017 22:56

مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف کی صاحبزادی مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا جبکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات پر انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے انتخابی مہم شروع کرنا پارٹی کو بھاری پڑے گاجبکہ دوسری طرف ذرائع کے مطابق میاںنوازشر یف کے ساتھ ساتھ انکی صاحبزادی نے بھی عوام کے ساتھ رابطے کیلئے جلسے کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے وہ رحیم یا ر خان سے رواں ماہ سے جلسوں کا آغاز کر یں گی ۔