سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا،ہم 2018ء کے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بنیاد پر منتخب ہوں گے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 22:45

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ انہوں نے تو ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو محمد نواز شریف کی نااہلی پر تحفظات ہیں جنہیں اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم 2018ء کے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود یہ تسلیم کیا کہ نیازی سروسز ان کی ملکیت ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔