نواز شریف نے پارٹی ٹکٹ کو عدلیہ مخالف تحریک میں شرکت سے مشروط کر دیا

شہباز شریف نے مخالفت کر دی ،نواز شریف کی اس شرط پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 22:22

نواز شریف نے پارٹی ٹکٹ کو عدلیہ مخالف تحریک میں شرکت سے مشروط کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشن 2018میں پارٹی ٹکٹ کو عدلیہ مخالف تحریک میں شرکت سے مشروط کر دیا جبکہ شہباز شریف نے اس اقدام کی مخالفت کر دی جس پر پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ۔قومی اخبار نے دعوی ٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشن 2018میں پارٹی ٹکٹ کو عدلیہ مخالف تحریک میں شرکت سے مشروط کر دیا۔

(جاری ہے)

اس شرط کے بعد پارٹی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔شہباز شریف اور انکے حامیوں نے نواز شریف کے اس اقدام کی مخالفت کردی جبکہ مریم نواز اور انکے حواری عدلیہ مخالف تحریک چلانے پر بضد ہیں ۔اس پر نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے شہباز شریف سے گلہ کیا جا رہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمارے کیسسز میں خاموش رہ کر خود کو بچا لیا۔