بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کیلئے ان کو شہید کیا گیا ، بینظیر شہید کی جدوجہد مظلوم عوام اور پسے ہوئے طبقے کے لئے تھی، بلاول بھٹو زرداری

شہید بے نظیر بھٹو کے علم کو تھاما ہے اس علم کو گرنے نہیں دیں گے، بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو میں جاری رکھوں گا، شرافی گوٹھ میں ہولوگرام کے ذریعے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 22:32

بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کیلئے ان کو شہید کیا گیا ، بینظیر شہید کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کیلئے ان کو شہید کیا گیا ۔ بینظیر شہید کی جدوجہد مظلوم عوام اور پسے ہوئے طبقے کے لئے تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب ملیر شرافی گوٹھ پی ایس 128 میں ہولو گرام کے ذریعے ملیر کے جیالوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی ملیر کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے ہولو گرام پر خطاب کے لئے جلسہ منعقدہ کیا گیا تھا۔جلسے میں مشیر وزیراعلیٰ سندھ کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ ، رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو ،انفارمیشن سیکریٹری ملیر میر عباس تالپور ،چئیرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ، رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر علی، وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی مظفر علی شجرہ ، امان اللہ محسود ، عدیل اختر شیخ ، نذیر بھٹو سمیت ممبر بلدیہ ملیر ، چئیرمین/وائس چیئرمین یوسیز ، کائونسلرز سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد اور یوتھ کے کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یااللہ یا رسول بے نظیر بے قصور۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیربھٹو کا راستہ روکنے کیلئے ان کو شہید کیا گیا، بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو میں جاری رکھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دس برسوں سے بی بی شہید کے غم کو طاقت میں تبدیل کر کے آگے بڑھ رہے ہیں ۔کراچی سے کشمور ، گھوٹکی سے ٹھٹھہ تک کی عوام جیالے 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش میں جمع ہو کر بی بی شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد مظلوم عوام اور پسے ہوئے طبقے کے لئے تھی ۔ شہید بے نظیر بھٹو کے علم کو تھاما ہے اس علم کو گرنے نہیں دیں گے۔