پاک سر زمین پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کر دیا

سندھ بھر سے امیدواروں کا پی ایس پی مرکزی الیکشن سیل سے رابطہ

پیر 18 دسمبر 2017 22:27

پاک سر زمین پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کر دیا
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کا اہم اجلاس عارضی مرکز الکر یم اسکوائر لیاقت آباد میں منعقد کیا گیا جس کی صدرات پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال ،صدر انیس قائم خانی نے کی اجلاس میں الیکشن کی بھرپور تیاری کا آغاز،کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص،نواب شاہ، سکھر اور سندھ کے تمام شہروں سمیت پاکستان بھر سے جنرل الیکشن میں دلچسپی رکھنے کے حامل افراد کا پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل سے رابطہ ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے الیکشن کی تیاری بھرپور اور تیز کرنے کی ہدایت دے دیں انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں عظیم الشان کامیابی حاصل کریں گے۔انہوںنے مرکزی الیکشن سیل سمیت تمام شعبوں کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو انکی محنت اور لگن سے کام کرنے پہ سلام پیش کرتا ہوں۔ #

متعلقہ عنوان :